پنجاب رینجرز کا یونیفارم تبدیل
تازہ ترین : 1

پنجاب رینجرز کا یونیفارم تبدیل

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جولائی۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی کی منظوری کے بعد پنجاب رینجرز کا یونیفارم تبدیل کردیا گیا ہے نیا یونیفارم ہلکے سبز رنگ سے کیموفلاج کیا گیا ہے جورینجرز کے جوانوں کے وقار میں اضافے کا باعث بنے گا پنجاب میں رینجرز کے یونیفارم کی تبدیلی کا مرحلہ وار عمل شروع ہوگیا ہے جبکہ آئندہ چند روز میں رینجرز کے دوران اورجوان مکمل طور پر نیا یونیفارم پہنیں گے واہگہ بارڈر پر بھی رینجرز کے جوانوں کا یونیفارم تبدیل ہوجائے گا۔

وقت اشاعت : 01/07/2016 - 10:08:13

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں