قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے نیب آرڈیننس کو مذید بہتر بنانے کیلئے سب کمیٹی تشکیل دیدی

بیرون ممالک اثاثے ظاہر نہ کرنیوالے اراکین اسمبلی کو نااہل قرار د ینے سے متعلق بل پارلیمانی کمیٹی انتخابی اصلاحات کو بھجوانے کی منظوری آتش گیر مواد رکھنے سے متعلق ترمیمی بل بھی مزید ترامیم کے بعد متفقہ طور پر منظور

جمعہ 1 جولائی 2016 10:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1جولائی۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے نیب آرڈیننس کو مذید بہتر بنانے کے لئے سب کمیٹی تشکیل دیدی ہے ،کمیٹی نے بیرون ممالک اثاثے ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دئیے جانے سے متعلق بل کوپارلیمانی کمیٹی انتخابی اصلاحات کو بھجوانے کی منظوری دیدی ہے ،کمیٹی نے آتش گیر مواد رکھنے سے متعلق ترمیمی بل میں مذید ترامیم کے بعد متفقہ طور پر منظوری دیدی ہے کمیٹی کا اجلاس چیرمین چوہدری محمد بشیر ورک کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوااجلاس میں کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر عارف علوی،سید نوید قمر ،رضا حیات ہراج،علی محمد خان ،جسٹس(ر) افتخار احمد چیمہ،کرن حیدر،مولانامحمد خان شیرانی سمیت وفاقی وزیر قانون زاہد حامد،وزیراعظم کے خصوصی مشیربیرسٹر ظفر اللہ خان سمیت دیگر حکام موجود تھے اس موقع پر کمیٹی میں آتش گیر مواد ایکٹ1980میں مذید ترامیم کی منظوری کے حوالے سے مشاورت کی گئی کمیٹی نے بل میں مذید ترامیم کے بعد بل کی منظوری دیدی ہے کمیٹی نے نیب آرڈیننس کی بعض شقوں میں ترامیم کے حوالے سے مشاورت کے موقع پر کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ نیب آرڈیننس میں کئی سقم موجود ہیں انہوں نے کہاکہ چیرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے جو طریقہ کار ہے وہ درست نہیں ہے چیرمین نیب کی تقرری بھی پارلیمانی کمیٹی کے زریعے کی جائے انہوں نے کہاکہ نیب میں پلی بارگین کا طریقہ کار بھی درست نہیں ہے رکن کمیٹی علی محمد خان نے کہاکہ نیب کو محدود نہ کیا جائے بلکہ چاروں صوبوں میں ان کے اپنے احتساب کمیشن کے ساتھ ساتھ وفاقی احتساب کمیشن کو بھی موجود ہونا چاہیے انہوں نے کہاکہ بعض اوقات ایک علاقے سے تعلق رکھنے والا فراڈ اور کرپشن کرنے کے بعد دوسرے صوبے یا ملک سے باہر چلا جاتا ہے لہذا یسی صورتحال میں صوبائی احتساب کمیشن کے پاس ان تک پہنچنے کے وسائل نہیں ہوتے ہیں رکن کمیٹی رضاحیات ہراج نے کہاکہ ملک میں کرپشن کو ختم کرنے والے ادارے ہی سب سے زیادہ کرپٹ ہیں انہوں نے کہاکہ کرپشن کا آغاز وزارتوں سے ہوتا ہے جس کے بعد کرپشن پھیلتا ہوا دیگر اداروں تک پہنچ جاتا ہے اور سب سے زیادہ سیاستدان بدنام ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر کرپشن کو ختم کرنا ہونیب سمیت تمام اداروں کو ٹھیک کرنا ہوگااس موقع پر چیرمین کمیٹی نے نیب آرڈیننس کی تمام شقوں کا جائزہ لینے کیلئے سید نوید قمر کی سربراہی میں سب کمیٹی تشکیل دیدی گئی کمیٹی میں ڈاکٹر عارف علوی،ایس اے قادری ،مولانا محمد خان شیرانی اور رضا حیات پر مشتمل ہوگی کمیٹی نے رضاحیات ہراج کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 63میں مذید ترامیم کے بل کو انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :