لاہور،شوہر نے بیوی کی بدچلنی کے شبہ سانپ سے ڈسوا کر مار ڈالا

جمعرات 30 جون 2016 09:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جون۔2016ء) چوہنگ کے علاقہ میں شوہر نے بیوی کی بدچلنی کے شبہ سانپ سے ڈسوا کر مار ڈالا۔ سالے کی بہنوئی کے خلاف دی جانے والی درخواست پر کارروائی کے نتیجہ میں ملزم نے اقبال جرم کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں ملزم عابد کو اپنی 20 سالہ بیوی نورین پر بدچلنی کا شبہ تھا میاں بیوی کے مابین تعلقات کشیدہ رہتے تھے۔

(جاری ہے)

چند روز قبل ملزم عابد اپنی بیوی نورین کو کھیتوں میں لے گیا اور اُس کے کپڑوں میں زہریلا سانپ چھوڑ دیا سانپ کے ڈسنے سے نورین موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ مقتولہ کی موت کی تصدیق ہونے کے بعد ملزم عابد نے شور مچا دیا کہ حادثاتی طور پر کھیتوں میں اُس کی بیوی کو سانپ ڈس کر بھاگ گیا ہے۔ پولیس نے جب معاملہ کی تفتیش کی تو ملزم عابد نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے واردات سے ایک روز قبل زہریلا سانپ بازار سے خریدا تھا۔ اس کی بیوی کی موت سانپ کے ڈسنے سے واقع ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :