امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے 29ہزار پاسپورٹس منسوخ کر دیئے

جمعرات 30 جون 2016 09:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جون۔2016ء )امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے 29ہزار پاسپورٹس منسوخ کر دیئے ۔بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق ان افراد کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کی سفارش نادرا کی جانب سے کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

منسوخ کئے جانے والے پاسپورٹس کی تفصیلات تمام ایئرپورٹس پر بھی بھیج دی گئیں ۔ذرائع کے مطابق ان 29ہزار پاسپورٹس کے حامل افراد کا ڈیٹا مشکوک تھا ۔یہ افراد پاکستانی نہیں تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی 24ہزار پاسپورٹس منسوخ کئے گئے تھے ۔