جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی

بدھ 29 جون 2016 10:11

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2016ء)جنوبی کوریا نے سیاسی تنظیموں اور سماجی تنظیموں کے ساتھ مذاکرات کی شمالی کوریا کی پیشکش مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیول کی اتحادی وزارت کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی مذاکرات پیشکش اسکا جنوبی کوریا کے خلاف روایتی پراپیگنڈہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیانگ ہانگ کا حالیہ میزائل تجربات کے باوجود مذاکرات کی پیشکش کرنا اسکے مخلصانہ پن میں کمی کا عکاسی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر شمالی کوریا مذاکرات میں واقعی مخلص ہے تو اسے چاہیئے کہ پہلے اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہو۔

متعلقہ عنوان :