کپڑے اتار دو سخت پسینہ آنے تک سخت محنت سے کام کرو

صدر کے حکم پر بیلا روسیوں نے کپڑے اتار کر کام شروع کردیا

بدھ 29 جون 2016 10:10

بیلا روس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2016ء)بیلاروس کے صدر الیکساندر لوکاشینکو نے اپنے عوام سے پر زور اپیل کی کہ ’وہ کپڑے اتار دیں اور پسینہ آنے تک سخت محنت سے کام کریں۔‘ان کی اپیل کے پس منظر میں ملک میں جاری بدترین معاشی حالات تھے۔ ملک میں بے روزگاری انتہا پر ہے اور ایسے میں سخت محنت ہی بحالی کا واحد راستہ ہے۔لیکن صدر کی اپیل کے چند دن بعد ملک کے کئی باشندوں نے اس اپیل پر سچ مچ عمل کر ڈالا۔

جو بات صدر نے مثال کے لیے استعمال کی، لوگوں نے اسے عملی جامہ پہنا کر دکھا دیا اور سچ مچ میں دفاتر اور کام کی جگہوں پر بیلباس ہو کر تصاویر سوشل میڈیا پر شریک کر دیں۔صدر لوکاشینکو کو ان کے ملک کے لوگوں مقامی زبان میں انھیں باتسکا یعنی والد کہتے ہیں۔درجنوں لوگوں نے اپنی بنا کپڑوں کے تصاویر کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر شریک کیں۔

(جاری ہے)

یہ بات تصاویر پر ہی ختم نہیں ہوئی بلکہ صدر کے پیغام کے بارے میں مزاحیہ گانے بھی بنائے گئے۔ہفتے کے آخر تک یہ ہیش ٹیگ بیلاروس سے باہر بھی استعمال ہونے لگا۔ روس، یوکرین اور بلقان کی ریاستوں میں بھی لوگوں نے دفاتر میں بیلباس ہو کر تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالیں۔اس کی ایک وجہ شاید یہ بھی ہو سکتی ہے کہ اس علاقے میں سخت گرمی پڑ رہی ہے، جس کی وجہ سے کئی لوگوں کو موقع مل گیا۔