بغداد میں مسجد پر خود کش حملہ ،14نمازی جاں بحق ،40زخمی

بدھ 29 جون 2016 10:08

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2016ء) عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 14 نمازی جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت بغداد کے مغربی علاقے میں واقع مسجد ابو غریب میں خود کش جیکٹ پہنے حملہ آور نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑالیا جب لوگ نماز تہجد کے لئے صف بندی کر رہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جب کہ 40 زخمی ہوگئے۔

مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسجد ابوغریب شورش زدہ صوبے فلوجہ اور بغداد کے درمیان واقعے علاقے میں موجود ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ نماز تہجد کے اہتمام کے لئے آدھی رات کو جمع تھے کہ حملہ آور دھماکا خیز مواد سے بھری خود کش جیکٹ پہنے مسجد میں داخل ہوا اور نمازیوں کے درمیان آکر خود کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں 14 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :