حکومت نے سعودی عرب سے رواں سال حج کیلئے مختص کوٹے سے زائد عازمین حج کیلئے اضافی کوٹہ لینے کی کوئی درخواست نہیں کی،سرکاری ذرائع

وفاقی کابینہ سے منظوری کے وقت سرکاری حج سکیم کے تحت جو کوٹہ منظور کیا گیا تھا وہی برقرار رکھا جا رہا ہے، و زیر مذہبی امور نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکام سے پاکستانی عازمین حج کیلئے بہتر انتظامات کے ا مور پرتبادلہ خیال کیا ، عازمین حج کیلئے اضافی کوٹہ لینے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی ،ذرائع

بدھ 29 جون 2016 10:05

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2016ء )سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے سعودی عرب سے رواں سال حج کے لئے مختص کوٹے سے زائد عازمین حج کے لئے اضافی کوٹہ لینے کی کوئی درخواست نہیں کی نہ ہی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران اس معاملے پر سعودی حکام سے کوئی بات کی ہے ، سرکاری ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے وقت سرکاری حج سکیم کے تحت جو کوٹہ منظور کیا گیا تھا وہی برقرار رکھا جا رہا ہے اور سعودی حکومت سے کوٹے میں اضافے کے لئے حکومت نے نہ کوئی خواہش ظاہر کی ہے اور نہ ہی کوئی درخواست کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف جو ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں نے سعودی حکام سے ملاقاتوں کے دوران حج کوٹے میں اضافے سے متعلق کوئی بات نہیں کی ۔ سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستانی عازمین حج کے لئے بہتر انتظامات کے ا مور پر بات چیت کی گئی ہے ۔2013کے عام انتخابات کے بعد جب سے نوازشریف کی حکومت آئی ہے حاجیوں کے لئے نہ صرف سہولتوں میں اضافہ بلکہ ان کے لئے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں ۔ عازمین حج نے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سراہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :