لیہ پولیس کا انوکھا کارنامہ، مردے پولیس پر تشدد اور ڈکیتیاں کرنے لگے

منگل 28 جون 2016 10:04

لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جون۔2016ء) لیہ پولیس نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے 6 سال پہلے انتقال کرنے والے شخص کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق لیہ پولیس نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے 6 سال قبل انتقال کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر دیا، مقدمہ کروڑ لعل عین میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا، پولیس نے مقدمہ میں پولیس پر تشدد، یرغمال اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :