وزارت پانی و بجلی اور سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی کے الیکٹرک کے من مانے فیصلوں کے آگے بے بس

کمپنی بجلی پید کرنے میں ناکامی کے بعد سسٹم اپ گریڈیشن پر بھی کوئی توجہ نہیں دے رہی آپریشن اور مینٹی ننس کی مد میں صارفین سے اضافہ رقوم نکلوانے کا فیصلہ کرلیا ،ذرائع

منگل 28 جون 2016 10:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جون۔2016ء) وزارت پانی و بجلی اور سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی کے الیکٹرک کے من مانے فیصلوں کے آگے بے بس ،کمپنی معاہدے کے مطابق بجلی پید کرنے میں ناکامی کے بعد اب سسٹم اپ گریڈیشن پر بھی کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے بلکہ آپریشن اور مینٹی ننس کی مد میں صارفین سے اضافہ رقوم نکلوانے کا فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کا مطابق کے الیکٹرک کی کارکردگی انتہائی خراب ہے اور وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو قابو کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے ہر سال گزرنے کے ساتھ ساتھ کے الیکٹرک کی بجلی کی کھپت میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے باوجود کمپنی بجلی پیدا کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اس حوالے سے حکومت نے کراچی میں ایک نئی کمپنی کو بھی ٹھیکہ دینے کا فیصلہ کیا تاکہ کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کی جاسکے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن لائنوں کی خرابی کی وجہ سے لائن لاسز میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے لیکن کے الیکٹرک ان تمام صورتحال کو پس پشت ڈال کر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے اقدامات کررہی ہے جس سے صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔