بانکی مون کی عالمی برادری سے فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کو ختم کروانے کے لیے مدد گار ثابت ہونے کی اپیل

منگل 28 جون 2016 10:29

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جون۔2016ء) ا قوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے عالمی برادری سے فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کو ختم کروانے کے لیے مدد گار ثابت ہونے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے تل ابیب یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیلی قبضے کو ختم کروانے اور دونوں اقوام کے مل جل کر زندگی بسر کرنے والے دو مملکتی حل پر عمل درآمد کروانے کے لیے مدد گار ثابت ہونے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے دونوں ممالک سے اپنے ممالک میں موجود انتہا پسند عناصر کو روکنے کی اپیل کی۔ دریں اثناء اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کے ترجمان عدنان ابو حسانہ نے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل بانکی مون منگل کو بیت ہانون سرحدی چوکی سے غزہ میں داخل ہو کر فلسطینی حکام کیساتھ چند گھنٹے ملاقات کریں گے۔