وزیر خزانہ ارون جیٹلی چین کا دورہ درمیان میں ہی چھوڑ کر بھارت واپس لوٹ آئے

منگل 28 جون 2016 10:29

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جون۔2016ء)بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی چین کا دورہ درمیان میں ہی چھوڑ کر بھارت واپس لوٹ آئے ہیں۔واضح رہے کہ جیٹلی کو 28 جون کو وطن واپس لوٹنا تھا، لیکن وہ اتوارکی رات ہی واپس لوٹ آئے۔

(جاری ہے)

ان کے ہنگامی طور پر واپس لوٹنے کی وجہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کی طرف سے جیٹلی اور ان کی وزارت کے دو سینئر افسران چیف اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم اور اقتصادی امور کے سکریٹری شکتی کانتہ داس پر حملے بتائے جا رہے ہیں۔بھارت اور چین کے درمیان مالیاتی مذاکرات کا آٹھواں دور اسی ہفتے ہونا تھا جس کے ملتوی ہونے کے بعد ارون جیٹلی بیجنگ کے دورے پر چلے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :