ڈیوڈ کیمرون کی جگہ نئے وزیراعظم کا انتخاب 2 ستمبر تک کر لیا جائے گا،کنزرویٹیو پارٹی

منگل 28 جون 2016 10:29

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جون۔2016ء) برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جگہ حکمران کنزرویٹیو کے سربراہ اور نئے برطانوی وزیراعظم کا انتخاب 2 ستمبر تک کر لیا جائے گا،کنزرویٹیو پارٹی کی کمیٹی انچارج گراہم بریڈی نے پیر کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈیوڈ کیمرون کی جگہ حکمران کنزرویٹیو کے نئے سربراہ اور نئے برطانوی وزیراعظم کے انتخاب کا عمل 2 ستمبر کو مکمل کر لیا جائے گا،انھوں نے کہا کہ یہ عمل شروع کرنے کے لئے باہم مشاورت اور لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے آئندہ ہفتے کنزرویٹیو پارٹی کا اجلاس بلایا جائے گا جس کا اختتام 2 ستمبر یا اس سے قبل تک ہو گا۔

متعلقہ عنوان :