وزارت مذہبی امور نے حاجیوں کے ویلفیئر فنڈ سے قیمتی گاڑیاں خرید لیں، سرکاری دستاویز میں انکشاف

پیر 27 جون 2016 09:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2016ء)وزارت مذہبی امور نے حاجیوں کے فلاح و بہبود فنڈز سے کروڑوں روپے کی قیمتیں گاڑیاں اور قیمتی اشیاء خرید لی ہیں۔ وزارت کے اندر حاجیوں کے فلاح و بہبود کا فنڈ قائم کیا گیا تھا جس سے صرف حاجیوں کی آسانی کے لئے منصوبے شروع کئے جا سکتے ہیں سرکاری دستاویز میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ سیکرٹری مذہبی امور نے ویلفیئر فنڈز سے ڈبل کیبن لگثری گاڑی ایک کروڑ12لاکھ روپے کی مالیت سے خرید رکھی ہے سنگل کیبن گاڑی3.09ملین روپے سے خریدی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹویوٹا کرولا گاڑی3198000روپے مالیت کی خریدی گئی ہے سوزوکی کلٹس375200 روپے مالیت سے خریدی گئی ہے ۔ ویلفیئر فنڈز سے مختلف شخصیات کے لئے 3.159ملین روپے تحفے تحائف خریدے گئے ہیں ان میں بریف کیس92000روپے کا جیولری سیٹ 744000 کرسمس ٹری 798000 سے گفٹ بکس434700روپے میں جبکہ کارپٹ 10لاکھ روپے کے خریدے گئے ہیں۔ یہ سرکاری دستاویزات اب پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کی گئی ہے اور کمیٹی اس غیر قانونی اخراجات کا تکنیکی بنیادوں پر جائزہ لے گی۔ قواعد کے مطابق حاجیوں کے ویلفیئر فنڈز سے نہ گاڑیاں خریدی جا سکتی ہیں اور نہ قیمتی تحفے تحائف خریدے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :