برطانیہ سے مذاکرات میں نامناسب رویہ اپنانے کی ضرورت نہیں،انجیلا مرکل

دیگر ممالک کو یورپی یونین چھوڑنے سے باز رکھنا بات چیت میں ترجیح نہیں ہونی چاہیے، جرمن چانسلر کا برلن میں اظہار خیال

پیر 27 جون 2016 09:58

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2016ء)جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو اپنے بلاک میں سے برطانیہ کے خروج کے بعد اس کے ساتھ مذاکرات میں کسی بھی طور پر نامناسب رویہ اپنانے کی ضرورت نہیں ہے دیگر ممالک کو یورپی یونین چھوڑنے سے باز رکھنا بات چیت میں ترجیح نہیں ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں یورپی یونین کے بانی رکن ممالک (جرمنی، فرانس، اٹلی، ہالینڈ، بلجیم اور لکسمبرگ) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد کیا تھا۔

جرمن چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے اعلان کے بعد اس بات کے حق میں نہیں کہ اس پر جلد خروج کے لیے دباو ڈالا جائے۔ مسز میرکل نے یہ بیان جرمنی سمیت یورپی یونین کے رکن ممالک میں سے بیشتر کے وزرائے خارجہ کے ان بیانات کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس گروپ سے نکلنے کے لیے عملی اقدامات کو تیز کریں۔

(جاری ہے)

جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو اپنے بلاک میں سے برطانیہ کے خروج کے بعد اس کے ساتھ مذاکرات میں کسی بھی طور پر نامناسب رویہ اپنانے کی ضرورت نہیں ہے۔انھوں نے اس بات پر ضرور دیا کہ دیگر ممالک کو یورپی یونین چھوڑنے سے باز رکھنا بات چیت میں ترجیح نہیں ہونی چاہیے۔جرمن چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے اعلان کے بعد اس بات کے حق میں نہیں کہ اس پر جلد خروج کے لیے دباو ڈالا جائے۔

مسز میرکل نے یہ بیان جرمنی سمیت یورپی یونین کے رکن ممالک میں سے بیشتر کے وزرائے خارجہ کے ان بیانات کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس گروپ سے نکلنے کے لیے عملی اقدامات کو تیز کریں۔خیال رہے کہ اس سے قبل جرمنی کے وزیر خارجہ فرینک والٹر سٹینمر نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ جتنا جلدی ممکن ہو یورپی یونین سے نکل جانے کے عمل کا باقاعدہ آغاز کرے۔