اسرائیل میں ہم جنس پرستوں کے اجتماع پر حملے کرنے والے یہودی شخص کو عمر قید

پیر 27 جون 2016 09:56

یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2016ء)اسرائیل کی ایک عدالت نے ہم جنس پرستوں کے اجتماع پر حملہ کرنے والے شدت پسند یہودی شخص کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی ایک عدالت نے شدت پسند یہودی کو عمر قید کی سزا سنا دی ، اس شخص پر الزام تھا کہ اس نے یروشلم میں ہوئی ایک ہم جنس پرستوں کی ایک ریلی کے دوران ایک سولہ سالہ لڑکی کو چھری کے وار سے ہلاک اور بعض دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔ عدالت نے یشائی شیلیزل نامی اس شخص کو جرمانہ ادار کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ حملے سے قبل انٹرنیٹ پر اس شخص نے ہم جنس پرستوں کے اجتماع کو بدی قرار دیا تھا۔