سعودی عرب میں سیگریٹ نوشی کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ

سگریٹ نوشی کے باعث ہونے والی ہلاکتیں ٹریفک حادثات اور دیگر منشیات کے باعث ہونیوالی ہلاکتوں سے کئی گنا زیادہ ہیں تحقیق کے مطابق سیگریٹ نوشی کئی اقسام کے سرطان کا باعث بھی بنتی ہے، وزارت صحت سعودیہ

اتوار 26 جون 2016 10:47

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جون۔2016ء) سعودی عرب میں سیگریٹ نوشی کے باعث ہونے والی ہلاکتیں ٹریفک حادثات اور دیگر منشیات کے باعث ہونے والی ہلاکتوں سے کئی گنا ذیادہ ہو گئی ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں ہر سال سیگریٹ نوشی کے باعث مرنے والے افراد کی تعداد ٹریفک حادثات اور دیگر منشیات کے استعمال کے باعث ہونے والی ہلاکتوں سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیق کے مطابق سیگریٹ نوشی کئی اقسام کے سرطان کا باعث بھی بنتی ہے، تمباکو نوشی کے عادی افراد کو چاہیئے کہ وہ اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے طبی ماہرین سے رابطہ کریں۔سعودی وزارت کے مطابق سیگریٹ نوشی کے باعث دل کے امراض اور پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا افراد کے علاج پر خرچ ہونے والی خطیر رقم بھی حکومت کو ہی برادشت کرنی پڑتی ہے۔