برطانیہ: لاکھوں افراد کا دوبارہ ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ
برطانیہ میں یورپی یونین کی ممبر شپ کے حوالے سے دوسرا ریفرنڈم کروانے کے لیے شروع کی گئی ایک آن لائن پٹیشن پر اب تک دس لاکھ سے زیادہ افراد دستخط کر چکے ہیں
اتوار 26 جون 2016 10:44
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جون۔2016ء) اس پٹیشن پر اب پارلیمان کے اراکین بحث کریں گے کیونکہ برطانوی پارلیمانی روایات کے مطابق اگر کسی پٹیشن پر ایک لاکھ سے زیادہ افراد دستخط کریں تو پارلیمنٹ میں اس پر غور کیا جاتا ہے۔ برطانیہ میں جمعرات کو ہونے والے تاریخی ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق 52 فیصد عوام نے یورپی یونین سے علیحدگی ہونے کے حق میں جبکہ 48 فیصد نے یونین کا حصہ رہنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی عوام کی جانب سے یورپی یونین سے اخراج کے حق میں فیصلہ سامنے آنے کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعہ کو لندن میں 10 ڈاوٴئنگ سٹریٹ پر ایک پریس کانفرنس میں ڈیوڈ کیمرون نے کہا تھا کہ وہ اکتوبر میں اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں گے۔(جاری ہے)
ویلیم ہیلی نامی شخص کی جانب سے شروع کی گئی اس پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ہم دستخط کنندہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اصول کا نفاذ کیا جائے کہ 75 فیصد شرح ووٹ کی بنیاد پر اگر ساتھ رہنے یا الگ ہونے کے ووٹ 60 فیصد سے کم ہیں تو دوسرا ریفرنڈم کروایا جائے۔
جمعرات کو ہونے والے ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے والوں کی شرح 72.2 فیصد رہی جو گذشتہ برس کے عام انتخابات کی 66.1 فیصد سے ذیادہ ہے لیکن مسٹر ہیلی کی تجویز کے مطابق ایسے ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کی شرح کم از کم 75 فیصد ہونی چاہیے۔ اگرچہ برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے والوں کی شرح کبھی 75 فیصد سے زیادہ نہیں رہی لیکن 2014 میں سکاٹ لینڈ کی علیحدگی کے حوالے سے ہونے والے ریفرنڈم میں ووٹر ٹرن آوٴٹ 84.6 فیصد تھا۔ برطانوی ایوانِ زیریں کے ترجمان کے مطابق اس آن لائن پٹیشن پر دستخط کرنے والوں کا تعداد اتنی زیادہ تھی کہ ایسی پٹیشنز کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ ایک موقعے پر عارضی طور پر بند ہو گئی تھی۔ یاد رہے کہ اس نتیجے کی صورت میں برطانیہ یورپی یونین کو الوداع کہنے والا پہلا ملک بن جائے گا تاہم علیحدگی کے حق میں ووٹ کا مطلب برطانیہ کا یورپی یونین سے فوری اخراج نہیں ہے۔ اس عمل میں کم از کم دو برس کا عرصہ لگ سکتا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 26 جون 2016 کی مزید خبریں
-
چیئرمین رویت ہلا ل کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم شرح کا اعلان کر دیا
-
مراد علی شاہ نے میری منتیں کی تھیں کہ ان کی اور وزیر اعلیٰ کی تقریر کے دوران احتجاج نہ کیا جائے ،خواجہ اظہار الحسن
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا عالمو چوک بم دھماکے میں زخمی سبزی فروش اور دیگر غریب بچوں کو ذاتی خرچ پر تعلیم کی فراہمی کا اعلان
-
لاہور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حامد حسین نے مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی
-
میرے پاس ہیلی کاپٹر بابا آدم کے زمانے کا ہے ، قائم علی شاہ
-
لاہور ،پولیس اہلکاروں نے نشے میں دھت ڈرائیور کو رشوت لیکر بھگانے کی شکایت پر ٹریفک وارڈنز کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
-
دارالعلوم حقانیہ کی عمارت کی حالت خراب ہے، مولانا سمیع الحق
-
جیکب آباد ،تحریک انصاف کے رہنما ؤں سمیت 20 سے زائد افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
-
کراچی سے عمرہ ادائیگی کیلئے جانے والے مسافروں سے کروڑوں کی منشیات برآمد
-
رویت ہلال کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 5 جولائی کو لاہور میں طلب
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستاہوگیا
-
آگے گیند پچ کرنیوالے باوٴلرز، لیٹ کھیلنے والے بلے باز کامیاب ہونگے، اظہر محمود
-
امجد صابری کا قتل اور اویس شاہ کا اغواء سے کراچی آپریشن پر سوالیہ نشان نہیں بنا ،چوہدری نثار
-
تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں نوازشریف کی نااہلی کا ریفرنس دائر کر دیا
-
کچھ شواہد ملے ہیں ،بہت جلد امجد صابری کے قاتل گرفتارہوجائیں گے ،قائم علی شاہ
-
پیپلز پارٹی کسی کرپٹ کو بھاگنے نہیں دے گی، حکومت نے سیاسی حربے بند نہ کئے تو عوام کو سڑکوں پر لایا جاسکتا ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
وزیر اعظم اپنا اصولی اور اخلاقی اعتبار کھو بیٹھے ، اب مستعفی ہوجا نا چاہیے ،عمران خان
-
چیف جسٹس پاکستان کا سجاد علی شاہ کے بیٹے کے اغواء کا نوٹس ،حکام کو بازیابی کیلئے اقدامات کرنیکی ہدایت
-
مقبوضہ کشمیر،بھارتی فورسزپر مجاہدین کا گھات لگا کرحملہ، 8 اہلکار ہلاک، 22زخمی، دو مجاہدین شہید
-
سمندری متنازعہ علاقے سرکریک کے قریب بھارت نے اہم توانائی کی تنصیبات پر تیزی سے کام شروع کردیا
-
سعودی عرب ،سینکڑوں پاکستا نی اقامے کی معیا دختم ہونے پر رل گئے
-
اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کامیابی سے جاری ہے ، چینی سفیر
-
اداکار اوم پوری اور پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کی فلم ’ایکٹر ان لا‘ کی پہلی جھلک منظر عام پر
-
افغانستان میں ٹی ٹی پی اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپ میں 14 جنگجو ہلاک
-
کینیڈا کی خاتون سیاست داں کا روزہ رکھ کر مسلمانوں سے اظہار یکجہتی
-
یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی ، مختلف ممالک کے سربراہان کی رائے
-
برطانیہ: لاکھوں افراد کا دوبارہ ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ
-
سعودی عرب میں سیگریٹ نوشی کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ
-
برطانیہ جلد از جلد یورپی یونین سے نکل جانے کے عمل کا آغاز کرے ، جرمنی
-
ترکی، استنبول سمیت مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن، 28 افراد گرفتار
-
شامی لڑاکا طیاروں کی ایک قصبے پر گولہ باری ، کم از کم 45 افراد ہلاک
-
بحیرہ روم سے دو روز میں 7000 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچایا گیا
-
بھارت : کرکٹ میچ کے دوران دوستوں میں جھگڑا، بلے کے وار سے ایک ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.