ٹیکسلا سے افغان نیشنل آرمی کا آفیسرگرفتار ، پاکستانی اور افغانی شناختی کارڈ برآمد

نور آغا سبزی فروش کے بھیس میں رہ رہا تھا

ہفتہ 25 جون 2016 10:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جون۔2016ء) ٹیکسلا سے افغان نیشنل آرمی کا آفیسرگرفتار کیا گیا۔ نور آغا سبزی فروش کے بھیس میں مشرقی آبادی میں رہائش پذیر تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے ٹیکسلا میں مصروف ترین بازار میں چھاپہ مار کر افغان نیشنل آرمی کا آفیسر گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتارافغا ن آرمی آفیسر کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کو بھی انٹیلی جنس اطلاع پر گرفتار کیا گیا تھا ۔ گرفتار افغان آفیسر سے پاکستانی اور افغانی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے۔