آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 25 جون 2016 10:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جون۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈایو نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک افغان سمیت خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کے روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈایو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پاک افغان سمیت خطے میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے بھی گفتگو کی گئی۔

متعلقہ عنوان :