سب سے زیادہ قرضہ نیلم جہلم پاور پروجیکٹ کیلئے 100 ارب روپے حاصل کیا گیا

ہائیڈرو پاور منصوبہ کے لئے 100 ارب کا قرضہ 16 ملکی بنکوں سے لیا گیا

جمعہ 24 جون 2016 10:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جون۔2016ء) قومی منصوبوں میں سے سب سے زیادہ قرضہ نیلم جہلم پاور پروجیکٹ نے 100 ارب روپے حاصل کیا ہے ہائیڈرو پاور منصوبہ کے لئے 100 ارب روپے کا قرضہ 16 ملکی بنکوں سے لیا گیا ہے جس میں سے نیشنل بنک آف پاکستان نے 35 ارب روپے کا قرضہ دیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر میں ہائیڈرو پاور منصوبہ نیلم جہلم پروجیکٹ سے 969 میگاواٹ توانائی حاصل ہونے کا امکان ہے اور اس منصوبے کے لئے 100 ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا گیا ہے جو کہ ملک بھر میں واحد قومی منصوبہ ہے جس کے لئے اتنی بڑی رقم قرضہ کے طور پر حاصل کیا گیا ہے یہ قرضہ کی رقم ملکی بنکوں سے لیا گیا ہے جس میں نیشنل بنک آف پاکستان الائیڈ بنک ، حبیب بنک ، یونائٹیڈ بنک ، بنک الفلاح ، میزان بنک ، فیصل بنک ، بنک آف پنجاب ، بنک اسلامی پاکستان ، عسکری بنک ، بنک الحبیب ، بنک آف خیبر ، دبئی اسلامک بنک ، پاک برونائی انویسٹمنٹ کمپنی اور پاک چین انویسٹمنٹ شامل ہیں نیلم جہلم پاور پروجیکٹ کے ذریعے 969 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہو گی اور اس منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کی نشاندہی بھی ہو چکی ہے پاکستان کے قومی منصوبوں میں سے واحد بڑا منصوبہ ہے جس نے ملکی بنکوں سے 100 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے ہیں اور یہ قرضہ سکوک ، بانڈز اور منی پیپرز کے ذریعے حاصل کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :