آزاد کشمیر میں سنی اتحاد کونسل نے مسلم لیگ ن کی ایک وکٹ گرادی

ن لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مالیات خواجہ طاہر ایوب لون مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے

جمعہ 24 جون 2016 10:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جون۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری ہونیوالی پریس ریلیز کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مالیات خواجہ طاہر ایوب لون نے مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔اس بات کا اعلان انہوں نے میر پور میں سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خواجہ طاہر ایوب کو سنی اتحاد کونسل میں لانے کیلئے سنی اتحاد کونسل آزا د کشمیر کے صدر عبد الخالق نقشبندی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔خواجہ طاہر ایوب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے منشور اور قیادت سے متاثر ہو کر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوا ہوں۔ سنی اتحاد کونسل نظام مصطفی کی علمبردار اور نظریاتی جماعت ہے۔آزاد کشمیر کے الیکشن میں سنی اتحاد کونسل سرپرائز دے گی۔ صاحبزادہ حامد رضا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ طاہر ایوب لان کو سنی اتحاد کونسل میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ خواجہ طاہر ایوب آزاد کشمیر کے الیکشن کیں سنی اتحاد کونسل کی انتخابی مہم میں سرگرم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :