امجد صابری کے قتل کے وقت زخمی طبلہ نواز محمد سلیم نے بتدائی بیان پولیس کو ریکارڈ کرا دیا

پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا

جمعہ 24 جون 2016 10:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جون۔2016ء) معروف قوال امجد صابری کے قتل کے وقت زخمی ہونے والے طبلہ نواز محمد سلیم نے اپنا ابتدائی بیان پولیس کو ریکارڈ کرا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں محمد سلیم نے کہا ہے کہ حملہ آوروں نے جب گولیاں مارنا شروع کیں تو امجد صابری نے چیخ کر کہا کہ مجھے کیوں مار رہے ہو میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں مگر ٹارگٹ کلر گولیاں برساتے رہے ۔ طبلہ نواز محمد سلیم کے بیان کی روشنی میں پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے ۔