سعودی عرب: سکیورٹی فورسز نے مطلوبہ شخص کوگولی مار کر ہلاک کردیا

جمعہ 24 جون 2016 10:54

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جون۔2016ء)سعودی عرب میں پولیس نے مشرقی صوبے میں ایک مطلوبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ عبدالرحیم الفرج پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اس وقت مارے گئے جب پولیس انھیں ان کے آبائی قصبے عوامیہ میں تلاش کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ عبدالرحیم الفرج اور ان کے بھائی مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

اطلاعات کے مطابق عبدالرحیم الفرج سعودی عرب کی سکیورٹی افواج کے ہاتھوں مارے جانے والے اپنے خاندان کے پانچویں رکن ہیں۔واضح رہے کہ عوامیہ معروف شیعہ عالم شیخ نمر باقر النمر کا آبائی قصبہ ہے۔سعودی عرب کی ایک عدالت نے سنہ 2014 میں شیخ نمر باقر النمر کو قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سزائے موت دی تھی۔

متعلقہ عنوان :