جرمنی :سینما میں فائرنگ سے 50سے زائدافراد زخمی،متعدد یرغمال بنا لئے گئے، پولیس نے حملہ آور مار ڈالا

جمعہ 24 جون 2016 10:54

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جون۔2016ء)جرمنی میں ایک سینما میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جرمنی کے شہر ورنیم کے قصبے فیرن ہائم کے ایک سینما کے اندر ہوا جس سے 50سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جرمن پولیس کے مطابق ہال میں موجود متعدد افراد کو حملہ آور نے یر غمال بھی بنا رکھا ہے۔جرمن پولیس کے سپیشل کمانڈوز موقع پر پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص نے نقاب پہن رکھا ہے۔جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :