برازیل،بدعنوانی میں ملوث سابق وزیر منصوبہ بندی اور سابق وزیر برائے سوشل سکیورٹی گرفتار

جمعہ 24 جون 2016 10:53

برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جون۔2016ء)برازیل میں سابق وزیر منصوبہ بندی اور مواصلات پاؤلو برنارڈو اور سابق وزیر برائے سوشل سکیورٹی کارلوس گباس کو بد عنوانی میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

برازیلین پولیس نے ملک میں بد عنوانی کے خاتمے کے لئے جاری ”آپریشن کار واش“کے 39 ویں مرحلے کے تحت ایک ہی روز میں 40 مختلف مقامات پر چھاپے مارتے ہوئے سابق وزیر اور دس دوسرے افراد کو گرفتار کیا ،سابق وزیر کی سیاسی جماعت ورکرز پارٹی کے دفاتر پر بھی چھاپے مارے گئے۔

پولیس کے مطابق پاؤلو برنارڈو کی گرفتاری کے لئے ان کی اہلیہ سینیٹر گلیزی ہوفمین کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔بلجیم پولیس کے مطابق برنارڈو کے خلاف الزامات گزشتہ سال سامنے آئے تھے ان کی گرفتاری ان پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے بعد عمل میں لائی گئی ہے جبکہ کارلوس گباس کو بعض معاملات کی تفتیش کے لئے پکڑا گیا ہے۔