بھارت کی امریکا سے میری ٹائم پٹرولنگ کے لئے ڈرونز خریدنے میں دلچسپی

جمعہ 24 جون 2016 10:53

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جون۔2016ء) بھارت امریکا سے میری ٹائم پٹرولنگ کے لئے ڈرونز خریدے گا۔ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکا کو پٹرول ڈرونز کی خریداری کے لئے تحریری درخواست(ایل او آر)بھیج دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو بحیرہ ہند میں اپنی سمندری(میری ٹائم) اثاثوں کی نگرانی کے لئے انھیں امریکی ادارے جنرلز ایٹامکس کے تیار کردہ ” ملٹی مشن میری ٹائم پٹرول پریڈیٹر گارڈین ڈرونز“ درکار ہیں۔بھارت نے امریکا کو ایل او آر گذشتہ ہفتے بھیجوائی تھی

متعلقہ عنوان :