چین اور بھارت کے درمیان آٹھویں مرحلے کے مالیاتی مذاکرات ملتوی

جمعہ 24 جون 2016 10:47

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جون۔2016ء)چین اور بھارت کے درمیان جون کے آئندہ ہفتے میں بیجنگ میں ہونے والے آٹھویں مرحلے کے مالیاتی مذاکرات ملتوی ہوگئے۔بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے مطابق شیڈول کے تحت 27 جون کو ہونے والا ”انڈو چائنا فائننشل ڈائیلاگ“کا مذاکراتی عمل ان کی بعض ناگزیز مصروفیات کی بناء پر ایک ماہ آگے کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ چین اور بھارت کے درمیان خزانہ سیکریٹریز کی سطح پر مالیاتی مذاکرات اب جولائی کے دوسرے ہفتے میں اس وقت ہوں گے جب وہ 19 سے 24 جولائی کے دوران جی 20 کانفرنس کے سلسلے میں بیجنگ جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ارون جیٹلی جمعرات کو پانچ روزہ دورے پر نئی دہلی سے بیجنگ روانہ ہو گئے ہیں ان کے ساتھ ان دوروں میں اکنامک افیئرز کی سیکریٹری شکتیکانتا داس بھی ہیں۔چین اور بھارت میں ساتویں مالیاتی مذاکرات نئی دہلی میں 2014 میں منعقد ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :