این ایس جی میں بھارتی رکنیت کی مزید ممالک کے مخالفت کر دی

جمعہ 24 جون 2016 10:47

سئیول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جون۔2016ء) نیوکلیئر سپلائر گروپ میں بھارتی رکنیت کی مزید ممالک کے مخالفت کر دی ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے دارلحکومت سئیول میں نیوکلیئر سپلائر گروپ کے اجلاس میں بھارت کی رکنیت کے معاملے پر غور کیا گیا ہے ،اجلاس میں مزید پانچ ممالک نے بھارت کی این ایس جی میں شمولیت کی مخالفت کردی، اس سے پہلے برازیل، آسٹریا، نیوزی لینڈ نے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت میں بھارتی رکنیت کی سخت مخالفت کرچکے ہیں جبکہ اس کے بعد چین اور ترکی نے بھی بھارتی رکنیت کے خلاف ووٹ کا استعمال کیا ہے، رکن ممالک کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں عدم استحکام دیکھنا چاہتا ہے، بھارت انسانی حقوق کی پامالی میں سرفہرست بھی ہے جبکہ وہ جوہری قوت کو غلط بھی استعمال کر سکتا ہے، لہذا بھارت کو نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت سے باز رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :