گلگت ، ناجائز اسلحہ کیس میں جرم ثابت ہونے پر چینی باشندے کو 9 سال قید اورپاکستان میں دوبارہ داخلے پر پابندی عائد

جمعہ 24 جون 2016 10:46

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جون۔2016ء) انسداد دہشت گردی گلگت بلتستان کی عدالت نے ناجائز اسلحہ کیس میں جرم ثابت ہونے پر چینی باشندے کو 9 سال قید کی سزا اورپاکستان میں دوبارہ داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جعمرات کے روز عدالت کے جج راجہ شہباز خان نے چینی باشندے وانگ جیانگ کیو کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 9 سال قید اور مستقبل میں پاکستان داخلے پر تاحیات پابندی کی سزا سنا دی ہے عدالت نے آئی جی پنجاب پولیس کو حکم دیا ہے کہ چینی باشندے کو اسلحہ فروخت کرنے والے اسلحہ ڈیلر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے چینی باشندے کو گزشتہ ماہ خنجراب درہ کے مقام پر اسلحہ سمیت غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :