ڈبلیو ڈبلیو ای نے رومن رینز کو ایک ماہ کے لیے معطل کردیا

جمعرات 23 جون 2016 09:39

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جون۔2016ء)رومن رینز ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک ہیں اور دنیا بھر میں ان کے کروڑوں پرستار موجود ہیں، جن کے لیے بری خبر یہ ہے کہ وہ اب کچھ عرصے تک ایکشن میں نظر نہیں آسکیں گے۔جی ہاں ڈبلیو ڈبلیو ای نے رومن رینز کو ایک ماہ کے لیے معطل کردیا ہے جس کی وجہ کمپنی کی پالیسی کی خلاف ورزی کرنا قرار دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے جاری بیان کے مطابق " ڈبلیو ڈبلیو ای نے کمپنی کی ٹیلنٹ ویل نیس پالیسی کی پہلی خلاف ورزی پر رومن رینز کو 30 دن کے لیے معطل کردیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا"۔رومن رینز نے اپنی معطلی پر ٹوئٹر کے ذریعے ردعمل ظاہر کیا اور ان کا کہنا تھا " میں اپنے خاندان، دوستوں اور پرستوں سے ڈبلیو ڈبلیو ای کی پالیسی کی خلاف ورزی کی غلطی پر معذرت کرتا ہوں، اس پر کوئی جواز پیش کرنے کی بجائے میں اسے تسلیم کرتا ہوں"۔31 سالہ رومن رینز 3 بار ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن رہ چکے ہیں اور اس سے پہلے انہوں نے کبھی کمپنی ک پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کی تھی۔