زبان پھسل گئی،شیخ رشید نے ڈاکٹر عارف علوی کو عارف علوی صاحبہ کہہ دیا

جمعرات 23 جون 2016 09:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جون۔2016ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی زبان پھسل گئی انہوں نے ڈاکٹر عارف علوی کو عارف علوی صاحبہ کہہ دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران فنانس بل2016-17ء پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ سے پہلے ڈاکٹر نفیسہ شاہ صاحبہ اور ڈاکٹر عارف علوی صاحبہ نے اپنی تقریر میں کہا جوں ہی شیخ رشید نے ڈاکٹر عارف علوی کو صاحبہ کہا تو ایوان میں قہقہے لگنے شروع ہو گئے جس پر ڈاکٹر عارف علوی بھی بہت خوش ہوئے جس پر شیخ رشید احمد نے معذرت کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کو صاحب کہہ کر اپنی تقریر شروع کر دی۔