میرے باپ کی بھی توبہ جو دوبارہ بھارت جاؤں،وزیر ایکسائز و جنگلات سندھ گیان چند

جمعرات 23 جون 2016 09:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جون۔2016ء)وزیر ایکسائز و جنگلات سندھ گیان چند گیان چندنے کہا ہے کہ زندگی میں ایک ہی دفعہ بھارت گیا تھا اور اس کے بعد میرے باپ کی بھی توبہ جو دوبارہ بھارت جاؤں۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی میں بھارت جانے کا اپنا تجربہ شےئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اپنے دورہ بھارت کے دوران میں اجمیر شریف چلا گیا حالانکہ میرے پاس اس شہر کا ویزہ نہیں تھا جس کی وجہ سے پولیس نے مجھے پکڑ لیا اور تین دن تک اجمیر کے تھانے میں بند رہا تھا، جب پولیس نے مجھے پکڑا تو میں بالکل بے یارو مددگار تھا تاہم بڑی منتیں کرنے کے بعد مجھ سے تفتیش کی گئی جس کے بعد مجھے واپس پاکستان ڈی پورٹ کردیا گیا۔ اس دن کے بعد میرے باپ کی بھی توبہ جو آئندہ کبھی بھارت جاؤں۔

متعلقہ عنوان :