صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو رہا نہ کیا گیا تو دینی مدارس کے طلباء سڑکوں پر نکل آئیں گے،100دینی مدار س کے سربراہوں کا مشترکہ اعلامیہ

جمعرات 23 جون 2016 09:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جون۔2016ء) 100بڑے دینی مدارس کے سربراہوں نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں اعلان کیا ہے کہ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی غیر منصفانہ سزا ختم کرکے انہیں رہا نہ کیا گیا تو دینی مدارس کے لاکھوں طلباء سڑکوں پر نکل آئیں گے۔صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو سزا سناکر اہلسنّت کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔عدالتی فیصلے میں تسلیم کیا گیا ہے کہ حامد سعید کاظمی پر کرپشن ثابت نہیں ہوسکی اس کے باوجود حامد سعید کاظمی کو سزا سنانا کسی بیرونی دباؤ کا نتیجہ ہے۔

حامد سعید کاظمی کے خلاف امتیازی سلوک افسوسناک ہے۔وہ جرم بے گناہی کی سزا بھگت رہے ہیں۔ ملک بھر کے دینی مدارس کے سربراہ اور طلباء حامد سعید کاظمی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ مدارس کے سربراہوں نے کہا ہے کہ اہلسنّت کے ساتھ ناانصافیاں بند نہ ہو ئیں تو عید کے بعد بڑی احتجاجی تحریک چلائی جائیگی۔

(جاری ہے)

دینی مدارس کے طلباء احتجاجی تحریک میں ہراول کا کردار ادا کریں گے۔

بیان جاری کرنے والے مدارس کے سربراہوں میں جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی کے مہتمم علامہ حسین الدین شاہ ، جامعہ اسلامیہ انوارالاسلام کے سربراہ صاحبزادہ سید ارشد سعید کاظمی،جامعہ رضویہ فیصل آباد کے پرنسپل صاحبزادہ بیرسٹر حسین رضا، جامعہ فریدیہ ساہیوال کے ناظم صاحبزادہ پیر مظہر فرید، جامعہ حنفیہ فریدیہ بصیر پورکے مہتمم محب اللہ نوری، جامعہ رسولیہ شیرازیہ لاہور کے مہتمم صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی، جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور کے ناظم اعلی صاحبزادہ صاحبزادہ عبد المصطفیٰ ہزاروی، جامعہ انوار باہو بھکر کے مہتمم صاحبزادہ منصور سلطان ، جامعہ سراجیہ رضویہ بھکر کے سربراہ صاحبزادہ مولانا عبد الرسول رضوی، جامعہ اکبریہ میانوالی کے ناظم صاحبزادہ عبد المالک، المرکزالاسلامی شاد باغ لاہور کے پرنسپل مفتی محمد حسیب قادری، جامعہ قادریہ رضویہ فیصل آباد کے ناظم مولانا غیاث الدین، مدرسہ غوث الاعظم رحیم یار خان کے مہتمم مفتی عبد المجید سعیدی، جامعہ مقبول المدارس کے مہتمم پیر سید مقبول جیلانی، مدرسہ مدینتہ العلوم لیّہ کے مہتمم صاحبزادہ احمد رضا اعظمی، جامعہ غوثیہ پشاور کے مہتمم علامہ شمس الرحمن شمس، جامعہ سعیدیہ عثمانیہ تعلیم القر آن ملتان کے مہتمم مولاناخادم حسین سعیدی، جامعہ علمیہ اچھرہ لاہورکے مہتمم مفتی ڈاکٹر محمد کریم خان، جامعہ فیوض القر آن شام نگر لاہور کے مہتمم علامہ نعیم جاوید نوری، جامعہ کنز الایمان چنیوٹ کے مہتمم مولانا سیف سیالوی،دارالعلوم جامعہ رضویہ پیر محل کے مہتمم مولانا اکبر رضوی ،جامعہ نظام مصطفی بہاولپور کے مہتمم علامہ جاوید مصطفی، جامعہ غوثیہ مہرویہ لودھراں کے مہتمم سید ظفر علی شاہ ، جامعہ حنفیہ رضویہ عارف والا کے مہتمم سید خلیل الرحمن شاہ ، جامعہ فریدیہ کوٹ مٹھن شریف کے ناظم سید صادق رسول شاہ، جامعہ حنفیہ رضویہ احمد پور شرقیہ مفتی محمد محسن فیضی، جامعہ سیفیہ راوی ریان شریف کے مہتمم صاحبزادہ محمد آصف محمدی سیفی، جامعہ رضویہ مصباح القر آن کے مہتمم قاری فیض بخش رضوی، جامعہ خلیل اکبر دیپال پورکے ناظم علامہ محمد اصغر اشرفی، جامعہ حنفیہ انوار مدینہ ملتان کے مہتمم سید محمد رمضان شاہ فیضی، جامعہ کاظمیہ ضیاء الاسلام ملتان کے ناظم قاری میاں محمد نوازی، جامعہ شہابیہ شادمان لاہور کے مہتمم مفتی مشتاق احمد نوری، جامعہ صوفیاء پناہ کے شریف کے مہتمم صاحبزادہ محمد احمد قادری، جامعہ جنیدیہ پشاور کے مہتمم پیر نور الحق قادری ، جامعہ چراغیہ شاہ سواریا گوجرہ کے مہتمم پیر سید ذیشان المجتبیٰ ، جامعہ صاحب لولاک پیر محل کے مہتمم مولانا عبد اللہ چشتی، جامعہ غوثیہ رضویہ کمالیہ کے سربراہ مولانا صاحبزادہ صدیق رضوی اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :