این اے 110،مبینہ دھاندلی پر نون اور جنون کے درمیان عدالتی جنگ

خواجہ آصف نے پیپلزپارٹی کے وکیل خدمات حاصل کر لیں،فاروق ایچ نائیک آئندہ سماعت سے خواجہ آصف کا دفاع کریں گے

جمعرات 23 جون 2016 09:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جون۔2016ء )وزیر دفاع خواجہ آصف کہ حلقہ این اے 110 میں مبینہ دھاندلی کے الزمات پر نون اور جنون کے درمیان عدالتی جنگ جاری ۔ تحریک انصاف کے بعد خواجہ آصف نے بھی پیپلزپارٹی کے وکیل خدمات حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 110 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق مقدمہ میں آئندہ سماعت سے خواجہ آصف کا دفاع پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور معروف قانون دان فاروق ایچ نائیک کریں گے ۔ فاروق نائیک خواجہ صف کے برادر نسبتی بھی ہیں ، یادرہے تحریک انصاف کے عثمان ڈار کے وکیل بابر اعوان کا تعلق بھی پیپلز پارٹی سے ہے

متعلقہ عنوان :