اقوام متحدہ نئے طالبان راہنما ہیبت اللہ کے خلاف پابندیاں عائد کرے ، بھارت

افغان حکومت اور عوام کے خلاف تشدد کو بھڑکانے والوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم نہیں کئے جانے چاہئے ، سید اکبر الدین

جمعرات 23 جون 2016 10:26

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جون۔2016ء) بھارت نے نئے طالبان رہنما کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں بھارتی مستقل مندوب سید اکبر الدین نے افغانستان میں یو این معاؤنتی مشن بارے سلامتی کونسل میں ہونے والے ایک مباحثے کے دوران کہا کہ یہ بالکل احمقانہ پن ہے کہ ایک جلاوطن رہنما گھر تک دہشت گرد قرار نہیں دیا گیا انہوں نے کہا کہ افغانستان میں نئے طالبان رہنما کے خلاف پابندیاں عائد کی جانی چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اور عوام کے خلاف تشدد کو فروغ دینے والے گروپوں اور افراد کو محفوط ٹھکانہ کبھی بھی فراہم نہیں کیا جانا چاہئے اور نہ ہی انہیں افغانستان کے کسی حصے میں اثرو رسوخ قائم کرنے دینا چاہئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لئے یہ ہمارا موقف ہے ۔