پاکستان دوسرے ممالک کی خود مختاری کی خلاف ورزی کررہا ہے‘ افغانستان

ملک کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ایف سولہ نہیں سیاسی عزم کی ضرورت ہے‘ اقوام متحدہ میں افغان مندوب کا خطاب

جمعرات 23 جون 2016 10:12

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جون۔2016ء) افغانستان نے کہا ہے کہ پاکستان دوسرے ممالک کی خود مختاری کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ جبکہ گزشتہ پندرہ سالوں میں دہشت گرد گروپوں کے کئی اہم رہنماء ہمسایہ ملک میں رہے اور مرے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل مندوب محمود سائیکال نے افغانستان میں اقوام متحدہ معاون مشن بارے سلامتی کونسل کے ایک مباحثے کے دوران الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ریاستی ڈھانچے کے اندر موجود عناصر خطے میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلئے ایف سولہ نہیں بلکہ سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ طالبان رہنماء ملا منصور بھی امریکی ڈرون حملے میں پاکستانی سرزمین پر مارا گیا اور اس کے بعد یہ واضح ہوا کہ منصور کے پاس پاکستانی پاسپورٹ جعلی نام سے تھا جو اس نے کئی بار پاکستانی ائیرپورتوں سے پرواز کیلئے استعمال کیا اس کے باوجود بھی پاکستان افغانستان پر الزام تراشیاں کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ اکہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے یہ سلسلہ بند کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سلامتی کونسل کی موجودہ قرار دادوں پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔