تاشقند میں پاکستانی حکام سے ملاقات کا فیصلہ نہیں ہوا، بھارت

وزیراعظم نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے (آج ) روانہ ہوں گے،ترجمان وزارت خارجہ

جمعرات 23 جون 2016 10:12

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جون۔2016ء)بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر بھارتی اور پاکستانی حکام ملاقات کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے (آج ) جمعرات کو تاشقند روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیراعظم ازبکستان کے صدر سے ملاقات کریں گے اور ایس سی او کے 24جون کو ہونے والے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔پاکستانی حکام سے ملاقات کے سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے کون آئے گا، ہمارا اس بارے میں بھی رابطہ نہیں ہوا ہے، نریندر مودی سائیڈ لائن ملاقاتوں میں چین اور روس کے صدور سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :