جنرل راحیل شریف کی چیک ریپبلک کے نائب وزیر دفاع اور جوائنٹ چیف آف جنرل سٹاف سے الگ الگ ملاقاتیں

باہمی دلچسپی کے امور ، دفاعی تعاون سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

جمعرات 23 جون 2016 10:01

پراگ،راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جون۔2016ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے چیک ریپبلک کے نائب وزیر دفاع اور جوائنٹ چیف آف جنرل سٹاف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو پراگ کی آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ اس کے بعد جنرل راحیل شریف سے جمہوریہ چیک کے نائب وزیر دفاع اور جوائنٹ چیف آف جنرل سٹاف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور ، دفاعی تعاون سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔