عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کراچی میں دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق،رشتہ دار شدید زخمی
امجد صابری گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے تھے، سینے اور سر میں گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں ایس ایچ او شریف آباد کو معطل کردیا گیا
جمعرات 23 جون 2016 10:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جون۔2016ء)عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کراچی میں دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں ،واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی جبکہ ایس ایچ او شریف آباد کو معطل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر میں قوال امجد فرید صابری کی ہنڈا سوک گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں امجد صابری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں معروف قوال امجد صابری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جب کہ ڈاکٹروں نے بھی ان کی موت کی تصدیق کردی۔
عباسی شہید اسپتال میں اسسٹنٹ پولیس سرجن ڈاکٹر روحینہ کے مطابق امجد صابری کو جب لایا گیا تو وہ ہلاک ہو چکے تھے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق امجد صابری گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے تھے جن کے سینے اور سر میں گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ذرائع کے مطابق ان کے ہمراہ زخمی شخص کو بچانے کی سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں۔مجد صابری ایک نجی ٹی وی کے پروگرام کی ریکارڈنگ کیلئے جا رہے تھے اوراپنی رہائش گاہ سے نکلے تھے کہ لیاقت آباد 10 نمبر میں گھات لگائے بیٹھے دہشت گردوں نے ٹریفک کے دباوٴ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی گاڑی کی رفتار کم ہونے پر انہیں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ میں 30بور پستول استعمال کیا گیا ہے ، ملزمان نے گاڑی پر 11گولیاں چلائی ہیں ، 6گولیاں ونڈ اسکرین جبکہ باقی سائیڈ سے فائر کی گئی ہیں ، فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے 30بور پستول کے خول تحویل میں لے لیے ہیں۔صحافیوں سے گفتگو میں ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے پاس تیس بور کا پستول تھا جبکہ دو ملزمان موٹر سائیکل سواروں نے امجد صابری کو نشانہ بنایا اوران کی گاڑی پر پانچ گولیاں فائر کی گئیں جبکہ سر میں لگنے والی گولی موت کا سبب بنی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او شریف آباد فاروق سنجرانی کو ایڈیشنل آئی جی نے معطل کردیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کا کہنا ہے انہیں امجد صابری کے شہید ہونے پر دلی دکھ ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات اورملزمان کی فوری گرفتار کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔دوسری جانب اہل خانہ امجد صابری کی میت کو دوسرے اسپتال منتقل کرنے سے روک رہے ہیں ان کا موقف ہے کہ اب کسی قسم کی قانونی کارروائی کی ضرورت نہیں، جب تحفظ فراہم کرنا تھا تب دیا نہیں گیا۔امجد صابری معروف قوال غلام فرید صابری کے صاحبزادے ہیں اور عصر حاصر میں قوالی کے شعبے میں صف اول کے قوال مانے جاتے ہیں۔امجد صابری نے متعدد ہندی فلموں کیلئے بھی قوالیاں ریکارڈ کرائی ہیں۔امجد صابری کی ہلاکت کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر بھی فنکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کا سلسلہ شروع ہو گیا۔وزیراعلی سندھ نے امجد صابر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سازش کے تحت شہر کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ وزیراعلی نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کو فون کیا اور شہر میں پیٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت کی۔ اسی کے ساتھ وزیراعلی سندھ نے ایس ایچ او لیاقت آباد اور ڈی ایس پی کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی امجد صابری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعے پر تشویش کا اظہارکیا ہے جب کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امجد صابری کا قتل شہر قائد کا امن خراب کرنے کی سازش ہے۔دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سیکیورٹی اداروں کو متحرک کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونیوالے امجد صابری کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا اور اْن کی میت اپنے گھر منتقل کردی میڈیا رپورٹ کے مطابق امجدصابری پر حملے کے بعد اْن کی میت عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئی جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی جس کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے لاش کو آغاخان ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن اہلخانہ نے مزاحمت کی اور میت کو رہائش گاہ منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق اہلخانہ کاکہناتھاکہ جان کی بازی ہارنے کے بعد قانونی کارروائی کا اب کیا فائدہ ہوگا،دکھ کی اس گھڑی میں مزید بات نہیں کرنا چاہتے۔ رپورٹ کے مطابق لاش پہنچنے کے بعد امجد صابری کے اہلخانہ ، محلہ داروں اورمداحوں کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئے جبکہ اطراف کی دکانیں اور سڑکیں بند کرکے سیکیورٹی سخت کردی گئی۔دوسری طرف نجی ٹی وی کے مطابق امجد صابری کی لاش کو سرد خانے منتقل کردیاگیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 23 جون 2016 کی مزید خبریں
-
2016 یورو کپ میں پرتگال کی ٹیم اب تک فتح کے حصول سے محروم
-
ڈبلیو ڈبلیو ای نے رومن رینز کو ایک ماہ کے لیے معطل کردیا
-
این اے 110،مبینہ دھاندلی پر نون اور جنون کے درمیان عدالتی جنگ
-
پیپلزپارٹی خیبرپختونخواہ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین کی بلاول سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو رہا نہ کیا گیا تو دینی مدارس کے طلباء سڑکوں پر نکل آئیں گے،100دینی مدار س کے سربراہوں کا مشترکہ اعلامیہ
-
وزارت داخلہ اور آئی جی پولیس کی جانب سے پولیس کو لامحدود اختیارات دینے کا انکشاف
-
ایبٹ آباد، ظالم ڈاکٹرنے عیدچمکانے کیلئے بیس بچوں کے اپنڈکس کے آپریشن کردیئے
-
میرے باپ کی بھی توبہ جو دوبارہ بھارت جاؤں،وزیر ایکسائز و جنگلات سندھ گیان چند
-
پاکستان کی پہلی ای عدالت نے کام شروع کر دیا
-
ترجمان ایف سی خیبر پختونخواہ کی طور خم بارڈ فائرنگ سے زخمی پا ک آرمی کے جوان قمر عباس کی شہادت کی خبر کی تردید
-
زبان پھسل گئی،شیخ رشید نے ڈاکٹر عارف علوی کو عارف علوی صاحبہ کہہ دیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی
-
عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کراچی میں دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق،رشتہ دار شدید زخمی
-
معروف قوال امجد صابری قتل کیس کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی
-
جنرل راحیل شریف کی چیک ریپبلک کے نائب وزیر دفاع اور جوائنٹ چیف آف جنرل سٹاف سے الگ الگ ملاقاتیں
-
سوئس بنکوں میں پڑے پاکستانیوں کے پیسے واپس لانے کیلئے مذاکرات 25جون کو ہونگے،اسحاق ڈار
-
ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری ، اقوام متحدہ کے چارٹر اورعالمی قانون کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے،پاکستان
-
افغان نمائندے کے پاکستان پر عائد الزامات بلا جواز ‘ حقائق کے برعکس ہیں، عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے
-
پاکستان میں سیکورٹی اورمعاشی صورتحال کی بہتری،دنیا کے سب سے بڑے پراپرٹی کے پلیٹ فارم سٹی سکیپ نے پہلی مرتبہ پاکستان پویلین بنانے کی اجازت دیدی
-
نیپرا نے کاسا منصوبے کے تحت بجلی خریداری کا معاہدہ کرنے کی منظوری دیدی
-
قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ سے یو این مہاجرین کے ہائی کمشنر کی ملاقات ،افغان مہاجرین کی واپسی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
-
تاشقند میں پاکستانی حکام سے ملاقات کا فیصلہ نہیں ہوا، بھارت
-
پاکستان دوسرے ممالک کی خود مختاری کی خلاف ورزی کررہا ہے‘ افغانستان
-
2018 ء میں بجلی پوری کر بھی لی تو سسٹم کمزوری کی وجہ سے بجلی صارفین کو فراہم نہیں کر سکیں گے، وزارت پانی بجلی کا اعتراف
-
قومی اسمبلی: پاکستان کوگینگ فائیو چلارہا ہے،کرپشن ختم کئے بغیر نظام نہیں چل سکتا، ارکان
-
کرپشن کے خلاف بلاول بھٹو کے ساتھ ایک ہی کنٹینر پر کھڑا ہو سکتا ہوں،عمران خان
-
تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، ہزاروں پاکستان ملازمین سعودی عرب میں پھنس کر رہ گئے
-
سلواکیہ میں اسلام کے لیے کوئی جگہ نہیں، رابرٹ فیکو
-
جرمنی،دو مریضوں کی قاتل سزا یافتہ نرس کا 33 سے زائد مریضوں کو مہلک انجکشن سے ہلاک کرنے کا اعتراف
-
”برطانیہ نے یورپی یونین میں رہنا ہے یا نہیں“ ریفرنڈم آج کو ہوگا
-
پکاسو تجریدی آئل پینٹنگ ”فیم اسیس“ریکارڈ63.4 ملین ڈالرمیں نیلام
-
محمد علی کی تدفین کی خفیہ ویڈیو دس لاکھ ڈالر میں فروخت کیے جانے کا امکان
-
بھارتی ریاست اتر پردیش میں طوفانی بارشوں سے 46 جاں بحق
-
مدر ٹریسا بھارت میں مسیحیت پھیلانے کیلئے کام کرتی رہیں: یوگی آدیتیہ ناتھ
-
بھارت کھ 20 سیٹلائیٹس پر مشتمل راکٹ خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ
-
اقوام متحدہ نئے طالبان راہنما ہیبت اللہ کے خلاف پابندیاں عائد کرے ، بھارت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.