ٹھٹھہ، تحریک انصاف کے مقامی رہنما مصلفی چانڈیو گرفتار

گھر میں گھس کر اغواء ،تشدد ،دھمکیاں دینے کا الزام

بدھ 22 جون 2016 10:10

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جون۔2016ء ) گھارو پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما مصلفی چانڈیو کو گرفتار کرلیا ہے پولیس نے ایک خاتون مسمات رخشندہ ہدایت کی فریاددرخواست پر مقدمہ درج کیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے رہنما مصلفی چانڈیو اور انکے بھائی سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے مقدمے میں گھر میں گھس کر اغواء ،تشدد ،دھمکیاں دینے کا الزام لگایا ہے دوسری جانب پی ٹی آئی کے ٹھٹھہ کے رہنماوں ہوش محمد عباسی ،عرفان عباسی ،عمر ناھیو ،جاوید اور دیگر نے کہا ہے کہ پولیس نے منشیات کے خلاف آواز بلند کرنے پر غلام مصلفی ٰ چانڈیو اور انکے بھائی سمیت دیگر افراد کے خلاف دشمنی کے بنیاد پر مقدمہ درج کیا ہے اور مخالفین پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بھی خوف زرہ ہے اور پولیس کے ذریعے کارکنوں پر جھوٹے مقدمہ کرکے انہیں ہراساں کیا جارہا ہے مقامی رہنماوں نے پولیس کے اعلی حکام سے شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :