اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرون ملک سے ملنے والے فنڈز کا جائزہ روکنے کیلئے کیس کی جلد سماعت کرنے کے لئے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی

بدھ 22 جون 2016 10:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جون۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی ہے جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پی ٹی آئی کو بیرون ملک سے ملنے والے فنڈز کا جائزہ روکنے کیلئے کیس کی جلد سماعت کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جسٹس نور الحق این قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر کردہ درخواست مسترد کر دی۔

درخواست میں آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کا جائزہ لینے کے الیکٹرول باڈی کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فعال ہونے تک کیس کی سماعت مناسب نہیں، اس لئے درخواست کو مسترد کر دیا اور وکیل سے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فعال ہونے کے بعد نئی درخواست دائر کی جائے۔