زینت قتل کیس‘ملزمہ پروین بی بی نے ایک بار پھر عدالت میں اعتراف جرم کرلیا

عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈمیں 4 روزکی توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ملزمہ کو اپنے جرم پر کوئی ندامت نہیں ، بیٹی کو جلانے کی بجائے نہر میں پھینک دیتی تو زیادہ اچھا تھا :ملزمہ کا پیشی کے موقع پر بیان

بدھ 22 جون 2016 10:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جون۔2016ء) پسند کی شادی کرنیوالی بیٹی کو زندہ جلانے کے بجائے نہر میں پھینک دیتی تو اچھا تھا ، سنگدل ماں نے پیشی کے موقع پر بیان قلمبند کروا دیا۔ عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی۔ ملزمہ پروین اور اس کے داماد ظفر کو انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمہ پروین نہ تو اپنے کیے پر شرمندہ ہے اور نہ اسے کوئی غم بلکہ بار بار عدالت میں اعتراف جرم کرتی رہی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نے پسند کی شادی کرنیوالی زینت کو پٹرول نہیں مٹی کے تیل سے زندہ جلایا تھا ، تمام ثبوت اکھٹے کرلیے گئے ہیں لیکن تینوں ملزمان کے بیانات میں تضاد ہے لہٰذا جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے ملزمہ پروین اور داماد ظفرکے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی اور آئندہ سماعت پر تفتیش کی رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

لاہور میں زندہ جلائی جانیوالی 17سالہ لڑکی زینت کے کیس میں گرفتار مقتولہ کی ماں اوربہنوئی کی انسداددہشت گردی کی عدالت پیشی،ملزمہ پروین بی بی نے ایک بار پھر عدالت میں اعتراف جرم کرلیا،ملزمہ کا کہنا ہے کہ بیٹی نے گھر کی عزت کو اچھالا تو غصہ آ گیا اور مٹی کا تیل ڈال کر جلا دیا جرم جذبات میں سرزد ہوا ،عدالت رحم کا معاملہ کرے، عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈمیں 4 روزکی توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

زینت کوزندہ جلانے کاواقعہ فیکٹری ایریاتھانے کی حدودمیں مست اقبال روڈپرپیش آیاجس کامقدمہ مقتولہ کے شوہرحسن کی مدعیت میں پولیس نے درج کررکھا ہے ،پولیس نے ظلم کا شکار بننے والی لڑکی کی ماں پروین بی بی اور بہنوئی ظفراقبال کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرانہیں عدالت میں پیش کیااورمزیدجسمانی ریمانڈکی استدعاکی جبکہ ملزمہ پروین بی بی نے عدالت میں اپنے جرم کا ایک بار پھر اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ بیٹی نے گھر کی عزت کو اچھالا تو غصہ آ گیا اور مٹی کا تیل ڈال کر جلا دیا جرم جزبات میں سرزد ہوا ،عدالت رحم کا معاملہ کرے، پروین بی بی کا کہنا تھا جلانے کے لئے پٹرول استعمال نہیں کیا اس کا بیٹا انیس اور داماد ظفر اقبال کا قتل سے کوئی تعلق نہیں اس اکیلی نے زینت کو قتل کیا جبکہ پولیس کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ تفتیش ابھی جاری ہے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ توسیع کی جائے انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج چودھری محمدالیاس نے ملزمان کے ریمانڈمیں مزید4روزکی توسیع کردی تاہم آج 22جون کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر مزید ریمانڈ کے لئے مقتولہ کے بھائی انیس کو عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :