بن لادن گروپ میں ملازمت کرنے والے خیبر پختونخوا کے تین ہزار سے زائد ملازمین سعودی عرب میں پھنس گئے

بدھ 22 جون 2016 10:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جون۔2016ء)بن لادن گروپ میں ملازمت کرنے والے خیبر پختونخوا کے تین ہزار سے زائد ملازمین سعودی عرب میں پھنس گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مالاکنڈ ڈویژن ، بنوں ڈویژن ، ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے بن لادن گروپ جدہ اور ریاض میں کام کرنے والے تین ہزار سے زائد ملازمین کو وطن واپسی میں شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لوئردیر، اپر دیر، بونیر ،شانگلہ ، سوات ، مالاکنڈ ، ڈیرہ اسماعیل خان ، کوہاٹ ، چارسدہ ، سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے تین ہزار ملازمین بن لادن گروپ میں الیکٹریشن ، ڈرائیور ، سمیت مختلف عہدوں پر کام کر رہے تھے ۔

کمپنی کی جانب سے انہیں گزشتہ پانچ ماہ کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی ہے جبکہ ان میں سے بیشترملازمین کے ورک پرمٹ (اقامہ ) بھی ختم ہو چکا ہے جبکہ اقامہ کے بغیر غیر موجودگی میں سعودی عرب میں کوئی بھی ملازم آزادانہ طور پر نقل و حرکت نہیں کرسکتا ہے ۔ جبکہ ملک کو واپسی کے لئے بھی کمپنی کااقامہ ضروری ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بن لادن کمپنی کے تین ہزار خیبر پختونخوا کے شہریوں کو اس وقت شدید ترین مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ اور اس ضمن میں سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے سے بھی رابطہ کیا گیا ہے ۔