پاکستان نے کسی ملک کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے،سر تاج عزیز

اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات بہت مضبوط ہیں، یہ تاثر دینا کہ ہماری خارجہ پالیسی 70سال میں ناکام رہی ہے اور ہم دنیا میں تنہا ہو رہے ہیں،ایوان میں اظہار خیال

بدھ 22 جون 2016 10:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جون۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے کسی ملک کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے جسے ہمسایہ ملک سمیت خطہ کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بتدریج بڑھا رہے ہیں۔ پاکستان کے اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات بہت مضبوط ہیں یہ تاثر دینا کہ ہماری خارجہ پالیسی 70سال میں ناکام رہی ہے یہ درست نہیں ہے اور نہ ہی ہم دنیا میں تنہا ہو رہے ہیں ۔

منگل کو ایوان زریں میں وزارت خارجہ کی کٹوتی تحریک پر بحث کو سمیٹتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ خارجہ امور پر بحث کرتے ہوے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں ہندوستان 115ارب ، ترکی82ارب ، انڈونیشیا75ایران40ارب اور پاکستان 15ارب روپے کا ہے ۔ خارجہ امور کے لئے بہت موزوں ڈیمانڈز پیش کی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ممالک میں قائم سفارت خانوں میں قائم کمیونٹی سروس میں بہت تیزی آئی ہے۔

بیرون ممالک پاکستانیوں کے لئے ایک کمیشن بنایا ہے اس کو تمام اداروں سے لنک کیا ہے۔ معاشی تعلقات کو بہتر بنانے اور برآمدات میں اضافہ کے لئے دفتر خارجہ کام کر رہا ہے۔ دفتر خارجہ میں بہت قابل لوگ بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کے کام پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دینا کہ ہماری خارجہ پالیسی 70سال میں ناکام رہی ہے یہ درست نہیں ہے ہم ہر لحاظ سے اپنے قومی مفاد کا تحفظ کیا ہے۔

9/11کے بعد تقریباً ہر ملک میں حملہ ہوا لیکن پاکستان اس سے بچ گیا۔ ایوان میں کہا گیا کہ ہم دنیا میں تنہا ہو رہے ہیں یہ بھی درست نہیں ہے ہم ہمسایہ ممالک اور خطہ کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھا رہے ہیں جن کے ساتھ اپک چین اقتصادی راہداری، تاجکستان کے ساتھ کا سا1000کا معاہدہ اور قطر کے ساتھ ایل این جی کا معاہدہ کیا ہے۔ مسلمان ممالک سے ہمارے تعلقات تاریخی اور برادرانہ ہیں ایران کیس اتھ تعلقات اچھی سمت میں جا رہے یہں۔

افغانستان کے دورے سے ہم نے پالیسی میں تبدیلی کی کہ کسی کی خودمختاری کو پامال نہیں کیا جائے گا۔ افغانستان کے ساتھ بارڈر کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ آرٹیکل 92میں وزیراعظم کو اختیار حاصل ہے وہ مشیر مقرر کر سکتا ہے۔ یہ کام پہلے دفعہ نہیں ہوا۔ گزشتہ سالوں میں خزانہ داخلہ سمیت دیگر مشیر لگے ہوئے تھے۔ ایس سی او ز اور دیگر فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ این ایس اے کی لابنگ کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :