قندیل بلوچ نے مجھ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی،مفتی عبدالقوی، میں نےمفتی صاحب سے ملاقات کا نہیں کہا تھا، قندیل بلوچ

منگل 21 جون 2016 09:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جون۔2016ء) افطار پر ملاقات کے بعد قندیل بلوچ اور مفتی عبدالقوی نے محبت کے تیر برسانے کے بعد اب ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کر دی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ نے خود ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ قندیل بلوچ پر جادو اور حسدوغیرہ تھا جس کیلیے وہ مجھ سےملاقات کرنا چاہتی تھیں جبکہ دوسری جانب قندیل بلوچ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں‌نے مفتی صاحب سے ملاقات کا نہیں کہا تھا۔

مفتی صاحب نے ایک پروگرام میں ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ایک سوال کے جواب نے قندیل بلوچ نے کہا کہ انہوں‌نے مفتی صاحب سے عمران خان سے ملاقات کروانے کا کہا تو مفتی صاحب نے کہا کہ عمران خان کوچھوڑو۔ مفتی صاحب نے کہا کہ عمران خان 65 سال کے ہیں اوروہ50سال کے۔ایک اور نجی ٹی وی کے مطابق مذہبی اسکالر کہتے ہیں ملاقات اداکارہ کی خواہش پر ہوئی۔ قندیل بلوچ کا کہنا ہے مولانا رمضان کے چاند سے پہلے انھیں دیکھنا چاہتے تھے انہی کی خواہش پر ملاقات ہوئی۔

متعلقہ عنوان :