بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائی ، ارمچی سے اسلام آباد کی پرواز سے 175 کلو گرام حرام گوشت برآمد

منگل 21 جون 2016 09:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جون۔2016ء)بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ارمچی سے اسلام آباد کی پرواز سی زیڈ 6007 کے سامان سے 175 کلو گرام حرام گوشت برآمدکر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ممنوعہ گوشت ڑوگینگ،یانگ ڈونگی اور ڑنگ فولنگ نامی تین چینی مسافر لائے تھے۔کسٹم حکام نے ممنوعہ گوشت قبضے میں لے کرڈی سی کسٹمز نغمہ تہنیت کی نگرانی میں ضبط کیا گیا گوشت تلف کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :