پشاور، تاجربرادری اور شہریوں کا طور خم پرافغان فورسزکی جانب سے پاکستانی سیکورٹی فورسز پر بلا اشتعال فائرنگ کیخلاف مظاہرہ

منگل 21 جون 2016 09:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جون۔2016ء)پشاورکے تاجربرادری اور شہریوں نے طور خم پرافغان فورسزکی جانب سے پاکستانی سیکورٹی فورسز پر بلا اشتعال فائرنگ کیخلاف وفاقی اور صوبائی حکومت سے افغان مہاجرین کی واپسی کا مطالبہ کیاہے ۔گزشتہ روزپشاور پریس کلب کے سامنے افغان حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شامل افراد نے افغان رہنماؤں کے پتلے بھی جلا ئے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے پاک افغان طورخم سرحد پر پیش آنیوالے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانیوں کی ہمیشہ مدد کی لیکن آج افغانی پاکستان کے خلاف ہیں ۔ تاجروں نے پاک افغان طورخم بارڈر پرپاکستانی فورسز پر فائرنگ کی شدید مذمت کی اور اسے پاکستان کی سلامتی پر حملہ قرار دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین پاکستانی معیشت پر بوجھ اور بدامنی میں ملوث ہیں انہیں فوری طورپر واپس اپنے وطن بھجوایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :