صوبائی وزیر ڈاکٹرحامد اچکزئی نے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو مرحوم قرار دیا

منگل 21 جون 2016 09:38

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جون۔2016ء ) صوبائی وزیر ترقی و منصوبہ بندی ڈاکٹرحامد اچکزئی نے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو مرحوم قرار دیا پوسٹ بجٹ بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ بی ڈی اے ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے کیا اقدامات اٹھائے گئے جس پر صوبائی وزیر ترقی و منصوبہ بندی ڈاکٹر حامد اچکزئی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی مرحوم کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ رپورٹ مرتب ہونے کے بعد بی ڈی اے ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا اور ساتھ ہی کہا کہ بی ڈی اے میں سینکڑوں کی تعداد میں سرپلس ملازمین ہیں اور کو بھی کھپانے کیلئے حکومت اقدامات اٹھانے کی کوشش کررہی ہے