پرتگال ، طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ ہلاک ، 2 مسافر زخمی

منگل 21 جون 2016 10:15

لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جون۔2016ء) پرتگال میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پائلٹ ہلاک جبکہ دو مسافر شدید زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آٹھ افراد کو لے جانے والا پی سیسکس طیارہ دارالحکومت لزبن سے 180 کلومیٹر کے فاصلے پر فنی خرابی کے باعچ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک جبکہ دو مسافر شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ایک مسافر لاپتہ بھی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :